sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -23-Oct-2023

میں نے یہ دیکھا ہے کہ جو لوگ اللہ کے ساتھ دوستی لگا لیتے ہیں، وہ بڑے مزے میں رہتے ہیں.... اور وہ بڑے چالاک لوگ ہوتے ہیں۔

ہمیں اُنہوں نے بتایا ہوتا ہے کہ ہم ادھر اپنے دوستوں کے ساتھ دوستی رکھیں اور وہ خود بیچ میں سے نکل کر اللہ کو دوست بنا لیتے ہیں۔

ان لوگوں کو ایک ایسا سہارا اور مدد حاصل ہوتی ہے کہ اُنہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔

دکھی ہوئے تو اللہ سے کہہ دیا، ضرورت پڑی تو اپنے دوست کو بتا دیا...

کسی نے دل توڑ دیا تو کونے میں بیٹھ کر اسی دوست کے سامنے بیٹھ کر رو لیا۔

کیونکہ صرف اللہ ہی وہ واحد دوست ہے جو یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے....

اگر تو دکھی ہے تو میری بھی بہت مصروف ہوں وغیرہ وغیرہ۔

یہ وہ دوست ہے جو سنتا ہے، دیتا ہے، سہارا بنتا ہے۔

اور پھر یہ آپ کی باتیں کسی اور سے نہیں کہتا۔

بعد میں آپ کو یہ نہیں کہنا پڑئے گا کہ دیکھنا! میرے راز کسی اور کو نہ دے دینا! ادھر ادھر نہ بتاتے پھرنا۔

اللہ نظر نہیں آتا لیکن آپ کے دلوں کی دھڑکن گواہی دیتی ہے کہ....

”میں تمہاری شہہ رگ سے زیادہ قریب موجود ہوں“

🌾 اللہ موجود ہے……بس اسے آواز دینی ہے……اس سے دوستی کرنی ہے……

   16
1 Comments

Mohammed urooj khan

31-Oct-2023 05:07 PM

👍👍👍👍

Reply